ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چمپئنز ٹرافی میں کھیلے گی ٹیم انڈیا، پیر کو ہوگا ٹیم کا اعلان

چمپئنز ٹرافی میں کھیلے گی ٹیم انڈیا، پیر کو ہوگا ٹیم کا اعلان

Sun, 07 May 2017 21:15:08    S.O. News Service

نئی دہلی،7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں یکم جون سے شروع ہو رہی چمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔ا س کے ساتھ ہی اب اس معاملے پر کافی دنوں سے چلی آ رہی الجھن کی کیفیت ختم ہو گئی ہے۔پیریعنی 8/مئی کو 15رکنی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔واضح رہے کہ ریونیو ماڈل کو لے کر بی سی سی آئی اور آئی سی سی میں تنازعہ چل رہا ہے، جس کی وجہ سے انڈین کرکٹ بورڈ نے اب تک چمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کا اعلان نہیں کیا تھا۔بی سی سی آئی کے قائم مقام چیئرمین سی کے کھنہ نے اس بات پر مہر لگا دی ہے کہ پیر کو ٹیم انڈیا کا اعلان کیا جائے گا۔خاص بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی انتخاب کے عمل میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حصہ لے کر ٹیم کے انتخاب میں اپنی رائے دیں گے۔ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کے حکام نے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے حکام سے ملاقات کی اور اس بات کو پختہ کیا کہ ممبرس پارٹسپیشن ایگرمنٹ کے تحت ہندوستانی ٹیم کو چمپئنز ٹرافی میں حصہ لینا چاہیے۔غورطلب ہے کہ سبھی ریاستیں اس بات کی حمایت میں ہیں کہ آئندہ ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کو کھیلنا چاہیے۔اس طرح کی خبروں سے یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم چمپئنز ٹرافی میں حصہ لے رہی ہے۔چمپئنز ٹرافی کا آغاز انگلینڈ میں یکم جون سے ہوگا اور اس کا فائنل مقابلہ 18/جون کو کھیلا جائے گا۔ٹیم انڈیا کا پہلا میچ 4/جون کو پاکستان سے ہونا ہے، جس کا دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
 


Share: